کراچی (نیوز ڈیسک) 2023 تا 2027ء کے سیزن کیلئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میڈیا رائٹس کی 48؍ ہزار کروڑ روپے میں فروخت نے میڈیا میں ہر طرف بحث و مباحثے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس لیگ میں اب 10؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں 94؍ میچز ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیلوں کا یہ ایک نیا پہلو ہے جس پر ہم نے کام کیا ہے، اگلے آئی سی سی ایف ٹی پی کیلنڈر اور آئی پی ایل میں دو سے ڈھائی ماہ کا وقفہ ہوگا تاکہ تمام ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹر حصہ لے سکیں، ہم نے مختلف بورڈز اور آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔