• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترامیم سے ن لیگ کے کیسز ختم کرنے کا تاثر غلط ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے وسیع تر اختیارات کو ختم کرنے کے لئے قانون سازی کو مجوزہ منظور کرنے سے دوسری بار انکار پر ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اس تصور کو مسترد کردیا کہ قانون سازی کا مقصدن لیگ کی قیادت حکومت کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کو ختم کرانا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر نیب میں دائر کردہ 4 سال کے کیسز کو تفصیل سے دیکھیں اور اس کے متعلق اصلاحات کے بل پر فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ’ ہمارے خلاف کیسز جاری رہیں گے‘۔نیب کی جانب سے ان کے خلاف دائر کردہ کیسز سابق وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر بنائے گئے جو ’سیاسی انجینئرنگ اور ’ مخالفین پر دباؤ‘ ڈالنے کے لئے بنائے گئے
اہم خبریں سے مزید