• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچہ ملک وزیر نیو کاکشال اور اعجاز آباد کے ٹرانسفارمرز 2 روز سے خراب

پشاور(جنگ نیوز) کوچہ ملک وزیر نیو کاکشال اور اعجاز آباد کے ٹرانسفارمرز 2 روز سے خراب ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کوچہ ملک وزیر نیو کاکشال اور اعجاز آباد کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز دو روز سے خراب ہیں، بجلی نہ ہونے سے پانی بھی ناپید ہو گیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیسکو اہلکار رابطہ کرنے پر آئے اور ٹرانسفارمرز اتار کر لے گئے ہیں تاہم تاحال ٹرانسفارمر مرمت کر کے واپس لایا گیا ہے نہ ہی متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے خواتین، بچوں اور معمر افراد کا برا حال ہے تاہم واپڈا حکام کو عوام کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں، متعلقہ اہلکار ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے پیسے مانگ رہے ہیں، انہوں نے پیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ٹرانسفارمرز فوری مرمت کرکے بجلی بحال کرنے اور اس دوران متبادل ذرائع بجلی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرانسفارمر مرمت نہ ہوئے تو احتجاج میں حق بجانب ہونگے۔
پشاور سے مزید