کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حو صلہ عطا کرے۔دریں اثناء پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاہے۔