لندن (جنگ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کو23جون کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ لندن پولیس کے مطابق اپریل میں مشرقی لندن کے علاقے لیئٹن میں عامر خان کو لوٹنے کے واقعے میں25سالہ احمد بانا،24سالہ نورالامین اور20سالہ دانتے کیمبل پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔