لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹر عادل رشید اہلخانہ کےساتھ اس سال حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ ای سی بی اور یارکشائر نے انہیں چھٹی دے دی ہے۔ لیگ اسپنر بھارت کے خلاف انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز اور یارکشائر کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آخری مراحل میں ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔ توقع ہے کہ جولائی کے وسط میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز سے پہلے ان کی واپسی ہوگی۔