• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 3 معاونین خصوصی کا اضافہ، تعداد 55 ہوگئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ اویس نورانی، محمد جہانزیب خان اور ظفر الدین محمود کو بطور معاونین خصوصی مقرر کردیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کیے گئے تینوں نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔