• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نور ناز آغا انتقال کرگئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق وائس چیئرمین سندھ بار کونسل و سابق ممبر جوڈیشل کمیشن سینئر خاتون وکیل نور ناز آغا طویل علالت کے بعد نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں ، نور ناز آغا وکلا تحریک میں عملی طور پر سرگرم رہیں جبکہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیئے بڑی خدمات سرانجام دیں۔ ان کی نماز جنازہ حسینی امام بارگاہ ملیر میں ادا کی گئی، جس میں شہریار مرزا ایڈووکیٹ، جسٹس (ر) رشید رضوی، محمودالحسن ایڈوکیٹ ، ناہید افضال خان ایڈووکیٹ،ایم ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، نعیم الدین قریشی سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید