• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 موٹرسائیکل، 2 گاڑیاں غائب، اسٹریٹ کرائم چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

اسلام آباد(خصو صی نامہ نگار) راولپنڈی ، اسلام آباد میں درجنوں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا ء کے علاوہ ایک گاڑی اور35 موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔تھانہ مورگاہ پولیس کوپروفیسر عابد علی نے درخواست دی کہ 3 لوگوں نے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا ۔شور کرنے پر انہوں نے میرے گلے میں سیٹ بیلٹ ڈالا اور ہاتھ باندھ کر منہ پر کپڑا لپیٹ دیا ،جیب سے بٹوہ نکال کر میرے دو اے ٹی ایم کارڈ سے 80000 نکال لیا اور مجھے ڈی ایچ اے میں اتار کر بھاگ گئے۔ تھانہ مورگاہ کے حدود میں ٹریفک جام میں پھنسے شہری سے 4لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا گیا۔تھانہ ترنول کے علاقے میں دو مسلح افراد نے خود کو ایف آئی یو اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے نقدی اور موبائل اور طلائی بالیاں اڑا لیں۔گولڑہ کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے رانا ندیم کی دکان میں داخل ہو کر نقدی ، چیکس اور دیگر اشیا چھین لیں۔ تھانہ کورال کے علاقے میں طارق کے ملازم ندیم نے دکان سے لاکھوں روپے چوری کرلیے۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں طاہر ہ کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر نقدی اور موبائل اور طلائی زیورات،نیو ٹاؤن سے محمد ندیم سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے اور دیگر سامان، محمد زین اور اس کے دوستوں سے گن پوائنٹ پر3 موبائل فون اور نقدی، صادق آباد سے شانٍ حیدر سے اسلحہ کے نوک پرپرس اور موبائل فون، کینٹ سے مرزاطاہر سے 150000روپے،سول لائن سے محمد طیب سے اسلحہ کی نوک پر لیپ ٹاپ اور موبائل فون، داؤد شاہد اور اس کے دوست سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل فون چھین لیے گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ بھارہ کہو، گولڑہ ، لوہی بھیر ، آئی نائن ، نون ،تھانہ ترنول ،مارگلہ ، رتہ امرال ،پیرودہائی، وارث خان ، نیو ٹاؤن ،نصیر آباد ، مورگاہ ، وارث خان کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید