• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی روکے ورنہ تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار

ملتان(سٹافرپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وکلاء برادری بھی پریشان ہے، فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان خرم شہزاد نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکے ورنہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے ، حکومت کی معیشت سنبھالنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، اگر بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو وکلاء برادری حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی ۔
ملتان سے مزید