• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس چیئرمین کوآرڈینیشن کونسل سول سیکرٹریٹ ظفر خان یوسفزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں کونسل کے تمام ممبران وتمام ایسوسیشن کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ بجٹ اور صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ حکومت خیبر پختوانخوا نے ملازمین کیساتھ کیے گئے وعدوں پر کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا۔ جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز کوآرڈینیشن کونسل حکومت وقت پر واضح کرنا چاہتی ہے آخری تین سال کی بنیادی تنخواہ کا اوسط پر پنشن کا فیصلہ کسی بھی طرح قبول نہیں ہے۔لہذا خیبر پختونخوا ہ سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز کوآرڈینیشن کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ اگر مندرجہ ذیل مطالبات کو بجٹ اور صوبائی کابینہ کے زریعے واپس ختم یا شامل نہیں کیا گیا تو کل بروز جمعہ سےسے کارنر میٹنگز اور 28 تاریخ بروز منگل کے بعد اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
پشاور سے مزید