• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، آصف زرداری کی والدہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

نواب شاہ(بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کوزرداری ہاؤس میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ سندھ سمیت منتخب اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی جبکہ تعزیت کرنے والوں میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ،امتیاز شیخ شامل تھے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی دوسری والدہ زریں آرا بخاری طویل عدلت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں جن کی میت ایمبولنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نواب شاہ لے کر پہنچے والدہ کے انتقال کی اطلاع پر آصف علی زرداری دوبئی سے نواب شاہ پہنچے زریں آرا بخاری کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ فجر زرداری ہاؤس میں ادا کی گئی جس میں آصف علی زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار ایم پی اے چودھری طارق مسعود آرائیں ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی صوبائی وزیر سہیل انور سیال سیمت منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سینٹیرز اور اعلی حکام نے شرکت کی بعد ازاں زریں آرا بخاری کو آبائی قبرستان بالو جا قبا میں سپردِ خاک کیا گیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی دادی کو خود لحد میں اتارا زریں آرا بخاری آصف علی زرداری صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ایم پی اے فریال تالپور اور فوزیہ اقبال کی دوسری والدہ تھیں زریں آرا بخاری پاکستان کے مشہور براڈکاسٹر زیڈ اے بخاری کی صاحبزادی تھیں تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے واضع رہے کہ زرین آراء بیگم سے کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ سابق صدر آصف ذرداری اور ان کی تین بہنیں بلقیس بیگم سے پیدا ہوئیں جن کا پہلے ہی انتقال ہو گیا تھا ادھر سابق وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار کے مطابق مرحومہ زریں آراء کا سوئم آج جمعہ کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے ذرداری ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید