• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

لاہور( جنگ نیوز) پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے مہارت دکھاتے ہوئے 168 مسافروں کے ساتھ جہاز کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔حکام نے کہا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پرواز کے قابل نہ رہا، کراچی سے پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم لاہور آنے پر طیارے کے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید