• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کو خطرہ لاحق‘ واپس جیل بھیجا جائے‘ علی وزیر کا مطالبہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج میں ان کی زندگی کو خطرہ ہے‘ انہیں واپس جیل بھیجا جائے‘اگر آپ لوگ کہتے ہیں کہ جیل نہیں تو پھر پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجھے بجٹ اجلاس میں بھیج دیں۔م

یڈیا رپورٹ کے مطابق علی وزیر کو حال ہی میں کراچی کی مرکزی جیل سے علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ انہیں واپس جیل منتقل کیا جائے۔

ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ علی وزیر نے گزشتہ روز اپنا بیڈ چھوڑ دیا تھا اور اسپتال کے احاطے میں احتجاج میں بیٹھ گئے تھے۔انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے اپنی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید