• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائش کے قابل دنیا کے 173شہروں میں کراچی 168ویں نمبر پر

لندن(ٹی وی رپورٹ)دنیا بھر میں رہائش کے قابل 173 شہروں کی فہرست میں کراچی 168 ویں پوزیشن پر ہے۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے2022 کے لئے رہائش کے قابل شہروں کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں دنیا بھر کے 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

 ای آئی یو کی فہرست کے مطابق رہائش کے قابل شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن، تیسرے نمبر پر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ اور چوتھے نمبر پرکینیڈا کا شہر کیلگری شامل ہے۔

پانچواں نمبر کینیڈین شہر وینکوور، چھٹا جینیوا ، ساتواں فرینکفرٹ اورآٹھویں نمبر پرٹورنٹو ہے جبکہ نویں نمبر پرایمسٹرڈیم اور دسویں نمبر پر جاپان کا شہر اوساکا ہے۔

 رہائش کے قابل شہروں کی درجہ بندی میں کراچی 168ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں شامل شہروں کی درجہ بندی طبی سہولتیں، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہوں تک رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید