• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا ہر شعبے میں تعاون پاکستان سے محبت کا اظہار ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہوئے ہیں، ترکی کا پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسرکاری خبر رساں ادارےکی اردو نیوز سروس کی اپ گریڈیشن منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اطلاعات نے ترک سفیر مصطفی یرداکل کے ہمراہ ربن کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا جو ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) کے تعاون سے اپ گریڈ کی گئی ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ اردو نیوز سروس کی اپ گریڈیشن ایک ایسا قدم ہے جس کے وسیع پیمانے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے ،مریم اورنگزیب نے صحت، تعلیم اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں منصوبوں کے آغاز پر ترک حکومت کے کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ترکی کے سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح پاکستان میں اپنا وقت گذارا اور روابط قائم کئے، ہم ان کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ پاکستان کے ایک عظیم دوست ہیں۔
اہم خبریں سے مزید