راولپنڈی (مانیٹرنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ بن گیا، ملک پر کرپٹ ملزموں کو مسلط کر دیا گیا، معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے، جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔