• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینڈزپٹ، سمندر میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، 2 کو نکال لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سینڈزپٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان سمیت تین افراد ڈوب گئے جس پر وہاں موجود غوطہ خوروں نے فوری طور پر ڈوبنے والے دو افراد کو نیم بہوشی کی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش نہیں مل سکی ،پولیس کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کا نام 17سالہ عمیرعرف عزیر ہے، والد پاک بحریہ میں ملازم ہیں،علاوہ ازیں پورٹ قاسم پل کے قریب سے گذرنے والی ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، متوفی کی عمر 28سے 39برس کے درمیان ہے، فوری شناخت نہیں ہوسکی ، سپر ہائی وے کے قریب واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور 18سالہ سردار احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ ، سول لائن میں قائم بلڈنگ میں کام کے دوران چوتھی منزل سے گر کر ایک مزدور 48سالہ لکشمن جاں بحق ہوگیا،ناظم آباد نمبر دو میں فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ،جمشید روڈ میں فٹ پاتھ سے40رس کے شخص کی لاش ملی، شناخت نہیں ہوسکی، سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب فٹ پاتھ سے نوجوان کی لاش ملی۔