• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت ٹریفک حادثے میں جاں بحق، 4 افراد کی نماز جنازہ اور تدفین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلگت کے علاقے میں وین کے کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کراچی کے رہائشی چار افراد کی نماز جنازہ لیاقت آباد سی ایریا کی مقامی مسجد میں ادا کر دی گئی، تدفین سی ون ایریا قبرستان میں کی گئی ،بدنصیب خاندان کے تیرہ افراد16جون کو سیر و تفریح کی غرض سے گلگت بلتستان کے لئے کراچی سے روانہ ہوئے تھے جنہیں بدھ کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 9افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت میں طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید