• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیورو سرجنز کی برطرفی و جبری رقم وصولی، سیکرٹری دفاع و دیگر سے جواب طلب

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے دو نیورو سرجنز کوسروس سے برطرف کرنے اورحراست میں رکھ کر رقوم کی وصولی کے خلاف رٹ پٹیشنز پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن،سیکرٹری دفاع،اٹارنی جنرل اور دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد جنید مشتاق اوربریگیڈیئرریٹائرڈ احمد تاشفین اشرف نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ،عبدالباسط خان تنولی اور دیگر وکلاء کے زریعے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید