• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا کا عمران کو جھوٹے الزامات پر سامنا کرنے کا چیلنج

کراچی،اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ،اے پی پی ) بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے عمران خان کو جھوٹے الزامات پر سامنا کرنے کا چیلنج کردیا۔

 سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھانے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی لغو قسم کا الزام ہے جو کہ ایک جھوٹے شخص کی جانب سے لگایا گیا ہے،میں جواب دینا بھی اپنی ہتک سمجھتا ہوں لیکن چونکہ یہ الزام قوم کے سامنے اْٹھایا گیا ہے تو میری اسے دوبارہ آفر ہے کہ جو4مئی کو میں نے انٹرویو میں کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی ،اس کمیشن کے سے پہلے ایک بیان حلفی پر دستخط کریں گے ،جو بھی غلط ثابت ہوا اسے سزائے موت دیدی جائے۔اگر اس کو اپنی سیاست پر زعم ہے تو میرے حلقے سے الیکشن لڑ لے میں اس کو ہرا کر دکھاؤں گا ۔

برگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے عمران خان کو کیا چیلنج دیا؟


جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس انٹرویو کے بعد جب میڈیا نے عمران خان سے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان تھا .

چار سال وزیر اعظم رہنے کے باوجود عمران خان نے یہ چیز نہیں اٹھائی لیکن حکومت جانے کے بعد اب یہ بات دوبارہ اٹھارہا ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہماری ماں جیسے فوج کے ادارے کو متنازع کرے ۔میں اپنی ذاتی قربانی تو دے سکتا ہوں لیکن ادارے کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دے سکتا،یہ کسی بھی فورم پر آجائے اگر الزام جھوٹا ثابت نہ ہو تومیں ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں ۔میں نے اس کے الزام کے بعد دو سال پہلے فوج چھوڑ دی تاکہ یہ فوج کے اوپر انگلی نہ اٹھائے میرے ساتھ بات کرے ،حکومت سے اترتے ہی اس کا دماغی توازن کافی حد تک متاثر ہوچکا ہے.

یہ شخص کبھی بھی مسلح افواج کی فیور میں نہیں تھا ،یہ اسے Exploitکررہا تھا ،اب چونکہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے علیحدہ کرلیا ہے تو اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ میں کس کس جگہ الزام لگاؤں،قوم کو اس کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مظفر رانجھا نے کہا کہ میرے انٹرویو کے بعد ایک ریاستی ادارے کی بہت ہی اہم شخصیت کو عمران خان نے کہا تھا کہ میں آئندہ نہیں بولوں گا کیونکہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،اگر اس نے آئندہ اپنا منہ کھولا تو میں میڈیا کے فورم پر بیٹھ جاؤں گا اور سب چیزیں قوم کے سامنے رکھ دونگا،میں انٹیلی جنس افسر رہا ہوں اور مجھے سب چیزوں کا علم ہے،میں اسے عدالت سمیت ہر فورم پر لے کر جاؤں گا کیونکہ اس شخص نے ہر ایک پر الزام لگانا اپنا وطیرہ بنالیا ہے.

نجم سیٹھی ،میاں شہباز شریف اور مجھ سمیت کئی مثالیں لے لیں،اس کے فائدے کی بات نہ ہو تو ساری دنیا غلط ہوجاتی ہے ۔یہ ایک جھوٹا شخص ہے،اخلاقی ،معاشرتی اور مالی طور پر کرپٹ شخص ہے ،میں ایک ذمہ دار آدمی ہوں اس لئے اس کے الزامات کا کیا جواب دوں،اگر اس کو اپنی سیاست پر زعم ہے تو میرے حلقے سے الیکشن لڑ لے میں اس کو ہرا کر دکھاؤں گا ۔

سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے 4مئی کو اس معاملے پر کمیشن بنانے کے انٹرویو پر قائم ہوں ، عمران خان کو کبھی فوج کو متنازع بنانے کی اجازت نہیں دوں گا، دوبارہ ایسا الزام لگایا تو عمران خان کے خلاف عدالت میں جائوں گا ۔

سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے ، اس کے الزامات لغوہیں ، چونکہ عمران خان نے دوبارہ قوم کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا ہے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے بھی جب عمران خان نے جھوٹا الزام لگایا تو اس سے متعلق میں نے 4مئی کو انٹرویو دیا کہ اس معاملے پر کمیشن بنائیں اور کمیشن بنانے سے پہلے ایک بیان حلفی بنائیں گے جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ بڑی سزا کے لئے تیار ہوگا، بریگیڈئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان 4 سال وزیراعظم رہا ہے کیوں جرات نہیں دکھائی کہ ایک کمیشن بنا دیتا تا کہ سب سامنے آئے۔ 

اہم خبریں سے مزید