لاہور(مانیٹرنگ سیل)چوہدری شجاعت کے بھائی وجاہت حسین نےنئی پارٹی بنانے کا اعلان کرتےہوئےکہاہےکہ طارق بشیرچیمہ نے ہمارا خاندان تقسیم کردیا،افسوس ہےشجاعت کابیٹازرداری سےڈالرمانگ رہاہے،5ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کی، گجرات میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےچودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، شجاعت حسین کو انکے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، شجاعت حسین کو اولاد خراب کر رہی ہے، الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں۔چودھری شجاعت نے مجھے کہا ہے کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الٰہی ایک تھے ایک ہیں، کیا وقت آ گیا ہے کہ ایک بھائی آگے ہے جبکہ دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس نظر آتی ہے۔