لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا امتحان ہے‘ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کرینگے‘موجودہ حکومت مہنگائی قابو کرنے میں مکمل ناکام ہے‘10 فیصد سپر ٹیکس بینکنگ ٹرانسزکشن، سیمنٹ فیکٹری، چینی انڈسٹری، آئل اور گیس کمپنیوں پر لاگو ہوگا، یہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں‘عوام کو سچ نہیں بتایا جارہا ‘ اگست میں فی یونٹ بجلی کا ریٹ 21 روپے، ستمبر میں 24 اور اکتوبر میں فی یونٹ 25 روپے تک ہوجائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہناتھاکہ حمزہ شہباز نے چند سیٹوں کیلئے دھاندلی کی تو سیاسی نظام درہم برہم ہوجائیگا،۔