اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کے سدباب کیلئے سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا جائے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اکیلا زراعت کا شعبہ پاکستان کو تمام معاشی مسائل سے نکال سکتا ہے،10 سال تک اس شعبہ کو سپورٹ دی جائے تو ہمیں آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے نجات مل جائے گی۔