• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والے نیٹ ورک میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت نے ’را‘ چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کردی، سینئر افسران کی جگہ لیتے ہوئے نئے آئی بی چیف کا بھی تقرر، دونوں کو پاکستان کیخلاف کام کا وسیع تجربہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے بدنام زمانہ بھارتی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے ادارے ’را‘ کے سربراہ سمنت کمار گوئل کی مدت ملازمت میں ایک اور توسیع کی منظوری دے دی۔ وہ 2019 سے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اسی سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کے بھارتی قبضے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ متعلقہ وزارت نے ایک حکم نامے میں کہا کہ گوئل کی سروس میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید