• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو کے تھری ایٹمی پلانٹ کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 1100میگا واٹ جوہری بجلی بنانے والے کے تھری (کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ) کی افتتاحی تقریب 29جون کو وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہونگے۔ اس تقریب میں چین کا اعلیٰ سطح کا وفد خصوصی طور پر شرکت کریگا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس قومی تقریب میں کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کرنے کی دعوت منظور کر لی ہے جبکہ اس حوالے سے ایٹمی توانائی کمیشن کو کنفرمیشن لیٹر بھی بھجوا دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید