راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے نالہ لئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے طغیانی خدشہ کے پیش نظر کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نالہ لئی کے اطراف صفائی کی ابتر صورتحال پر کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ 4دن کے اندر اندر صفائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نالہ کے اطراف کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں طغیانی کے خدشہ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔