• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 40 لاکھ خواتین ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے پر مجبور ہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں تقریباً 40لاکھ خواتین ایسی ہیں جو ٹھیکیدارای نظام کے تحت فیکٹریوں میں کام کررہی ہے،خواتین کے حقوق کے لیے سیمینار زتو کیے جاتے ہیں لیکن عملاً کچھ نہیں کیا جاتا، بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کا میئر آئے گا خواتین کو عزت بھی ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی میں ”ویمن کنونشن“اورضلع شرقی میں ”خواتین فیسٹیول“ سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی،ناظمہ کراچی اسماء سفیر، ناظمہ ضلع شمالی مہر افشاں،ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکریٹری اطلاعات ثمرین احمد ودیگر بھی موجود تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید