• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا کی اشتہارات کی مد میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات کی ادائیگی کی ہدایت

پشاور ( جنگ نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ ہائے اطلاعات اور خزانہ کو معمول کے اشتہارات کی مد میں میڈیا ہاوسز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام محکموں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ہر محکمے کے ذمے بقایا جات کی تفصیلات معلوم کرنے اور ایک مہینے کے اندر ان بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کو تمام محکموں کے حکام کا فوری اجلاس بلا کر جملہ اُمور کو حتمی شکل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید