• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے یورپی یونین جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے وفد کی ملاقات

لاہور(نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یورپی یونین جائزہ مشن کے خدشات کا ازالہ کرتے ہوئےتمام کنونشنز پر مکمل عمل کی یقین دہانی کرائی ۔یورپی یونین جی ایس پی پلس کے جائزہ مشن کے سربراہ گوس ہوٹن کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ، ارکان نے کہا ہمارے خدشات ختم ہو گئے،وزیراعلیٰ نے یورپی یونین جائزہ مشن کے سربراہ کو آگاہ کیا کہ خواتین ، اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ ان کی ترجیح ہے ،اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر ختم کرکے 85 ہزار بچوں کو سکول داخل کرایا گیا ،مفت تعلیم کے ساتھ ماہانہ وظائف فراہم کئے گئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔لوکل گورنمنٹس کے نئے نظام میں خواتین،اقلیتوں اوریوتھ کے لئے مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئےہمارے سابقہ دور میں بھی ضروری قانون سازی کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید