• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

سکھر (بیورورپورٹ ) بالائی علاقوں بارشوں کے بعد سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 5 ہزار کیوسک اور سکھر بیراج پر 400کیوسک پانی میں اضافہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے گڈو بیراج پر پانی کی کمی 80 سے 79 سکھر بیراج پر 39 سے کوٹری بیراج 65 سے 67 مجموعی کمی 57 فیصد ہوگئی ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق سکھر بیراج کی کینالوں میں مرحلہ وار پانی بڑھایا جارہا ہے کیر تھر کینال میں 270 کیوسک پانی بڑھا کر 5 ہزار 20 کیوسک، رائس کینال میں 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار 50 کیوسک اور دادو کینال میں 50 کیوسک بڑھا کر 32 سو 50 کیوسک پانی کردیا گیا ہے، سکھر بیراج کی نارا کینال میں 10 ہزار 600 کیوسک اور روہڑی کینال میں 10 ہزار 600 کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید