اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے کے مطابق صدرمملکت نے نئے گورنر کی تعیناتی تک گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکرسیدامجدعلی کوقائمقام گورنر مقرر کردیا ہے۔ دریں اثناء صدر مملکت نے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسر ظہیرپرویزخان کوفیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبرمقررکردیاہے۔