• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری دنیا میں قانون رائج ہے جو الزام لگائے وہ ثابت کرے، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں یہ قانون رائج ہے کہ جو الزام لگائے وہ الزام ثابت کرے،ماہر معاشیات ،ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پیٹرول ٹیکس جو اس وقت750ارب کا ہے اس پر نظر ثانی کرنا چاہئے اس سے افراط زر میں اضافہ ہوگا اس کو نہیں لگانا چاہئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں نے جو ان کی بات سنی ہے اس میں جو بنیادی نقطہ ہے جس کے گرد انہوں نے ایسے ہی خوامخواہ یعنی اپنی لفاظی کرکے بات کو گھمایاہے۔ بنیادی طور پر انہوں نے بات جو کی ہے وہ یہ ہے کہ استغاثہ یہ ثابت کرے گی کہ جرم جس کا وہ الزام لگا رہا ہے وہ الزام بنتا ہے یا نہیں بنتا۔ پوری دنیا میں یہ قانون رائج ہے کہ جو الزام لگائے وہ الزام ثابت کرے۔اس قانون میں غلط طور پر یہ بات شامل کی گئی تھی اس کے اوپرتمام عدالتوں کا اعتراض ہے ۔ تمام عدالتوں کی سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں اسی لئے انہوں نے کہا کہ یہ کالا قانون ہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل جس کی تشکیل خود بطور وزیراعظم عمران نے دی وہاں بڑے جید علما ہیں انہوں نے باقاعدہ یہ سفارش کی کہ یہ جو بات ہے کہ ثبوت کا بوجھ الزام لگانے والے پر نہیں بلکہ الزام علیہ پر ہوگایہ غیر شرعی ہے۔
اہم خبریں سے مزید