• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ٹیکس سے مہنگائی کی سپر لہر آئے گی،عوامی تحریک

لاہور(خصوصی رپورٹر )عوامی تحریک پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس سے مہنگائی کی سپر لہر آئے گی۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں، تاجر، دوکاندار، آڑھتی، چھابڑی والا، ہر نئے ٹیکس کا بوجھ آنکھیں بند کرکے صارف کی کمر پر لاد دیتا ہے۔ ٹیکس جمع کرنے کی حکمت عملی کوئی بھی ہو قیمت عام آدمی ادا کرتا ہے۔