• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی شابو سے 14سالہ لڑکا بازیاب‘ اغواء کار گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ پولیس نے 14سالہ لڑکے کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق کلی پائند خان کے رہائشی محمد انور نے 23جون کو ائیرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے 14سالہ بیٹے محمد نعمان کو کلی شابو کے رہائشی محمد رفیق نے دس روز قبل اغوا کیاہےجس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ایس پی صدر ڈویژن عادل عامر نے ڈی ایس پی ائیر پورٹ سرکل آپریشن طاہر محمود ٗ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جہانگیر شاہ اور ایس ایچ او نعمت اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کلی شابو میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار محمد رفیق کو گرفتار کر کے لڑکے کو بازیاب کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید