• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، آج سے بیانات ریکارڈ ہونگے

کراچی ( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی پر پی ایچ ایف کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو فیڈریشن نے فوری طور پر اپنی تحقیقات کا آغاز کرنے کی ہدایت کردی ہے، کمیٹی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان پیر سے بدھ تک ایبٹ آباد میں اپنی کارروائی مکمل کر کے جمعے تک اپنی رپورٹ فیڈریشن کو پیش کردیں گے، واضح رہے کہ فیڈریشن نے پچھلے ماہ29مئی کو سابق کپتان کلیم اللہ کی سر براہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور اسے 20جون تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ،کمیٹی کے دو دیگر ارکان میں ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے ظاہر شاہ شامل ہیں مگر پی ایچ ایف کی عدم دل چسپی کی وجہ سے فیڈریشن کا تاحال کوئی اجلاس نہ ہوسکا، پیر سے شروع ہونے والی تحقیقات میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ایکمین، کوچ وسیم احمد، منیجر خواجہ جنید، کپتان عمر بھٹہ، وڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور دیگر کوچنگ اسٹاف کو بھی طلب کیا جائے گا جنہیں نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی مکمل بااختیار اور باکردار افراد پر مشتمل ہے، انہیں قومی ہاکی میں بہتری کے لئے تجاویز دینے کو بھی کہا گیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ میں جس کو ذمے دار ٹھرایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید