• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،انٹر پارٹ ون امتحانات،33 امتحانی مراکز حساس قرار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام امتحان انٹرمیڈیٹ(پارٹ ون) سالانہ 6جولائی بدھ سے شروع ہورہا ہے،33 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے، امتحان میں 74324 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، 67683 ریگولر اور 6641 پرائیویٹ ہیں،تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدوار ان کی رولنمبرسلپس آن لائن کر دی گئی ہیں، ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور پرائیویٹ امیدوار ان کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتہ جات پر ارسال کی جا رہی ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق امتحان کیلئے 196 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔