• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محلہ ڈھولیاں والا بیرون پاک گیٹ سے ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری  کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ کوئی انسان محمدو آل محمد کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتا۔یہ بات انہوں نے دس ہاڑ حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے ریاض حسین جعفری، شوکت حسین جعفری، بلو ملنگ کے زیر اہتمام محلہ ڈھولیاں والا بیرون پاک گیٹ سے شبہیہ ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب میں کہی ۔ سخاوت علی سیال، سید علی اصغر رضوی، شاہ زیب خان بلوچ، اصغر علی ہاشمی، محمد آصف جھمٹ،ڈاکٹر حسینن رضا ودیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید