ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نےگزشتہ ہفتے کے دورا ن 21 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ، شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل کی جانب سے عوام الناس میں گداگری کی روک تھام بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ، علاوہ گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھکاری بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا 12 سالہ علی حمزہ ولد سعید کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سے بھیک مانگتے ہوئے تحویل میں لیا گیا جسے بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔