رحیم یار خان (نمائندہ جنگ) دو بچوں کی زہر پینے سے ہلاکت کا معاملہ، ایک ماہ بعد دادا کاعدالت سے رجوع، ماں اور باپ سمیت تین افراد پر قتل کا مقدمہ درج، محلہ کھوکھراں کے ضامن حسین نے عدالت میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا کہ اس کے ایک ٹانگ سے معذور بیٹے جعفر حسین کے چار بچے تھے، جعفر کی بیوی شازیہ کچھ عرصہ قبل چاروں بچوں سمیت اپنے آشنا محمدصادق کے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی تھی، برادری کی مداخلت سے بہو اور بچوں کو واپس کر دیا گیا، 11مئی کی شب ملزمہ شازیہ نے چاروں بچوں کو زہر پلا دیا، 6سالہ حسن اور 4سالہ آمنہ دم توڑ گئے، 7سالہ محمد حسین اور 3سالہ زہرا کو زندہ بچا لیا گیا، سسر نے الزام لگایا کہ ملزمہ شازیہ نے آشنا محمد صادق کی ملی بھگت سے بچوں کو قتل کیا، عدالت نے دادا ضامن حسین کی رٹ پر ملزمہ شازیہ بی بی، ملزم جعفر حسین اور محمد صادق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔