• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں ’باپ بیٹا‘ کونسلر منتخب ہو گئے۔ ڈگری ٹائون کمیٹی کے جنرل کونسلر کے لئے باپ بیٹا دونوں کونسلر بن گئے۔ ڈگری کے وارڈ نمبر 10 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر رافع تالپور جبکہ وارڈ نمبر11سے انکے والد میر ذوالفقار تالپور دونوں ڈگری کے کونسلر منتخب ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے ڈگری کے ٹوٹل14میں سے 13 وارڈز میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وارڈ نمبر 11سے بلامقابلہ کامیاب میر ذوالفقار تالپور کو چیئرمین کے عہدے کیلئے بھی اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ میر ذوالفقار تالپور ڈگری کے سابق چیئرمین بھی ہیں۔ جبکہ انکا بیٹا میر رافع تالپور پہلی بار کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید