• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ اتوار کوحمزہ شہباز شریف سے نوابزادہ شا زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جبکہ عوام کو مختلف اقسام کی منشیات کے استعمال اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اہم خبریں سے مزید