• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساوتھ ایشین گیمز اگلے سال اکتوبر نومبر میں پاکستان میں ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز اگلے سال اکتوبر نومبر میں پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ گیمز وینیوز کے لئے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پیر کوایگزیکٹو کمیٹی آف ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل کا اجلاس میں کیا گیا۔ سید عارف حسن کی صدارت میں ورچوئل اجلاس میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجیو مہتا نے بھی شرکت کی ان کے علاوہ سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان، بنگلہ دیش اور نیپال اولمپک ایسوسی ایشنز کے سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔
اسپورٹس سے مزید