• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سود کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے، علماء و مشائخ

لاہور(نمائندہ جنگ) ملک بھر کے علماءو مشائخ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل واپس لے کر فوری طور پر مولانا مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو تین ماہ میں سودی نظام کے متبادل اقدامات کو نافذ کرنے کے بارے میں رہنمائی کرے مولانا مفتی تقی عثمانی ، مولانا قاری حنیف جالندھری ، مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا محمد خان لغاری، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، مولانا ابو بکر صدیق ، مولانا علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا مفتی محمد نعمان حاشر اور دیگر علماء نےکہا ہے کہ سودی نظام اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے پاکستان کے معاشی حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم فوری طور پر سودی نظام سے نجات حاصل کریں اور غیر سودی نظام بینکاری کو اختیار کریں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ اس حوالہ سے واضح ہے اب سٹیٹ بینک اور بعض پرائیویٹ بینکوں اور نیشنل بینک کا سودی نظام کے حق میں سپریم کورٹ جانا قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے خلاف ہےحکومت فوری طور پر مولانا مفتی تقی عثمانی اور دیگر معاشی و اقتصادی اور مالی امور کے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے جو عالمی معاہدوں اور دیگر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سودی نظام سے نکلنے کیلئے اقدامات کا تعین کرے۔
اہم خبریں سے مزید