لاہور، گوجرانوالہ، وزیرآباد (نمائندگان جنگ، نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہIMFسے کئے گئے معاہدے اسمبلی میں پیش کئے جائیں، حکمرانوں کے مفادات کی جنگ میں ملک تباہ ہو رہا ہے، ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد ملک کے مجبور عوام کی ترجمانی ہے، مہنگائی کی وجہ وسائل کی کمی نہیں، بیڈگورننس، کرپشن اور سودی نظام ہے، جماعت اسلامی سیاست نہیں، قوم کی حقیقی آواز گونگے بہرے حکمرانوں تک پہنچا رہی ہے،ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد ملک کے مجبور عوام کی ترجمانی ہے، حکومت کے کہنے پر مرکزی بنک کا سود کیخلاف فیصلہ کو چیلنج کرنا ایک غیر آئینی اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن میڈیا کے نمائندوں ، گوجرانوالہ ، وزیرآباد اور راولپنڈی میں میں ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہنگائی ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچ کر ختم ہوگیا۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے مل کر ملک کو 50ہزارارب روپے سے زائد کا مقروض کیا، اگر قرضوں کی بنیاد پر ترقی ہوتی تو آج ہم چاند پر پہنچ جاتے، امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں نے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ برباد کر دیا۔