• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ: محمد علی عامر کو ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نامزد کرنیکی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز محمد طحہ عزیز کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق و فا قی کابینہ نے محمد علی عامر کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ محمد علی عامر کی بطور ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی ہے۔ان کے دومتبال امیدوار بھی نامزد کئے گئے ہیں جن میں پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر احمد جا و ید قاضی اور نوید الہیٰ شامل ہیں ۔ محمد طحہ عزیزنے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔انہوں نے ستمبر 2021میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا تھا۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے تھی۔
اہم خبریں سے مزید