کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید مستعفی ہوگئے ۔ منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس گراؤنڈ میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ وہی کرنا چاہتا ہوں۔ ایشیا کپ سے قبل ہی کہہ دیا تھا بطور مینجر کام نہیں کر سکتا۔ ایشیا کپ میں12کھلاڑیوں کی موجودگی کے حوالے سے انکوائری خوش آئند ہے۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ جنید کامن ویلتھ گیمز کیلئے مینجر نہیں ہوں گے۔