• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز چھوڑ کر جانیوالی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو بار پاکستان آئیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر اور آئندہ سال دوبار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ گذشتہ سال ستمبر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نیوزی لینڈ کوئی میچ کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان فروری کے ابتداء میں ختم ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

اسپورٹس سے مزید