• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے ماہ وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہوں سینیٹر کا حلف اٹھاؤنگا، اسحاق ڈار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کررہا ہوں، واپس جا کر سینیٹر کا حلف اٹھائوں گا، مجھ پر ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا جس کی کوئی بنیاد نہیں۔

 2017سے لندن میں مقیم سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ (میرا) پاکستان واپسی کا ارادہ تقریباً کنفرم ہے۔

 اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ اُن کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے 10 سے 12 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے کیونکہ اُن کے ڈاکٹرز اگلے چند روز میں اُن کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پُرامید ہیں۔ 

یاد رہے کہ ستمبر 2017 میں پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ایک کیس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی جسکے چند روز بعد اسحاق ڈار پہلے سعودی عرب روانہ ہوئے اور وہاں سے علاج کیلئے برطانیہ چلے گئے۔

اہم خبریں سے مزید