لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ کی عوامی پذیرائی قابل تحسین، حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سودی معیشت نے تباہی مچا دی، مہنگائی پرریلیاں نکالنے والے حکومت میں آتے ہی اسکا جواز فراہم کرنے لگے،پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت بھی عوام کے لیے مصیبتیں اور پریشانیاں لے کر آئی۔ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے منصورہ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں، وڈیروں اور ظالم سرمایہ داروں نے وسائل سے مالامال ملک کا حلیہ بگاڑ دیا جن لوگوں نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں تھیں، حکومت میں آتے ہی اسے جواز فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں قوم استعمار کے وفاداروں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دےقبل ازیں انھوں نے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کے والد محمد صادق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔